وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات، مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 5 جنوری 2017 12:32

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات، مسلح افواج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ملاقات کی‘ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامتی سے متعلق تزویراتی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔