پرائیویٹ اسکولوں کی عجب قانون سازی

کرسمس میں 8چھٹیاں جبکہ شدید بارش اور سردیوں میں کوئی چھٹی نہیں

جمعرات 5 جنوری 2017 16:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) پرائیویٹ اسکولوں کی عجب قانون سازی کرسمس میں 8چھٹیاں جبکہ شدید بارش اور سردیوں میں کوئی چھٹی نہیں جبکہ خوداستاد سکولوں سے غیر حاضر بچوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت والدین کو دی جارہی ہیں والدین کے مطابق گرمیوںکی طرح سردیوں میں بھی بچوں کو زیادہ سے زیادہ چھٹی دی جانے چاہئے جسکے باعث سردیوں میں بچے مختلف بیماریوں سے بچ سکیں تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کے قانون پر ضلعی انتظامیہ عملدرآمد نہ کرواسکی جس کے باعث جب مرضی آئے چھٹیاں دے دی جب مرضی آئی بلا لیا گرمیوں میں بچوں کو چھٹیاں دی جاتی ہیں جبکہ سردیوں میں بچوں کو چھٹیاں نہ دینا طلبا و طالبات کے علاوہ والدین کے ساتھ ذیادتی ہے کیونکہ سردیوں میں اکثر بچے اسکول جاتے ہوئے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن کو بعد میں ہزاروں روپے لگا کر علاج کیا جاتا ہے والدین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان گرمیوں کی طرح سردیوں میں بھی چھٹیاں دیں تاکہ بچے مختلف بیماریوں اور سردی لگنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :