سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 5 جنوری 2017 17:46

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی( کل) 6جنوری بروز جمعہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت جماعت اسلامی کے زیراہتمام تعزیتی کانفرنسز ، ریفرنسز ،مذاکرے اور مختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی ملک و قوم کیلئے خدامات پر خراج تحسین پیش کریں گے ۔

قاضی حسین احمد1978 ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور1987 ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ چار مرتبہ مسلسل 2004ء تک امیر جماعت اسلامی منتخب ہوے قاضی حسین احمد 1985اور1992 میںدو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ 2002کے انتخابات میں دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور6 جنوری 2013ء کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔