لنڈ ی کو تل، خیبر ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ نے خاصہ دار فورس صوبیدار اور نائب صوبیداروں کی ترقیاںکر دیں

جمعرات 5 جنوری 2017 19:05

لنڈ ی کو تل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل میں پولیٹکل انتظامیہ نے خاصہ دار فورس صوبیدار ار نائب صوبیدار کے اہلکار وں کی ترقیاں کر دیں۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائغ کے مطابق لنڈی کوتل میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار ارشاد خان نے پروموشن حاصل کرنے والے صوبیدار سفیراللہ شینواری اور نائب صوبید مصنف شینواری کو پروموشن سٹار لگادئے ،اس موقع پرلنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خاصہ دار فورس کے جوانوں میں ترقیاں میرٹ پر کی گئی ہیںانہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ علاقے کے قیام امن میں کسی قربانی سے درریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ خاصہ دار اور لیوز فورس کے جوانوں نے علاقے کے امن میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ملک اور علاقے کے امن کے خاطر اپنے جانوں کے نزرانے پیش کئے ہیں جس کو حکومت اور پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :