ہڑپہ کا تاریخی آثار قدیمہ قومی ورثہ ہے،کمشنر ساہیوال

جمعرات 5 جنوری 2017 20:04

ہڑپہ کا تاریخی آثار قدیمہ قومی ورثہ ہے،کمشنر ساہیوال
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ہڑپہ کا تاریخی آثار قدیمہ قومی ورثہ ہے اور عالمی سطح پر اس کی حیثیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے جس سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ ماضی میں ہڑپہ (ساہیوال) بہترین انسانی تاریخ تہذیب و ثقافت کا مرکز رہاہے۔کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے ان تاریخی حقائق کاذکر کنٹری ڈائریکٹر یونیسکو ویبکے جینسن سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا جو ہڑپہ کے تاریخی آثار دیکھنے کیلئے یہا ں آئی تھیں۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اس تاریخی قومی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے 318ملین خرچ کئے جا چکے ہیں جس سے نہ صرف اس تاریخی ورثے کی حفاظت کا منصوبہ مکمل ہوا ہے بلکہ اس شعبے میں تحقیق کرنے والے ماہرین کو نئے موضوعات دستیاب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے عالمی سطح کے قومی ورثے کی حفاظت اور اسے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جن میں نئے میوزیم کی تعمیراور بہترین ریسٹورنٹ کی تعمیر شامل ہے ۔

پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ کی بدولت اگلے سالوں میں ہڑپہ کی یہ تاریخی اہمیت اور بھی تیزی سے بلند ہوگی ۔اس موقع پر سیکرٹری آرکیالوجی نیئر اقبال ،ڈی جی اعجاز احمد چوہدری ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان ،کیوریٹر ہڑپہ میوزیم محمد حسن بھی موجود تھے ۔آنے والے مہمانوں کو میوزیم اور سائٹس کا دورہ بھی کروایا گیا جس دوران کیوریٹر محمد حسن نے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :