کراچی ،سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ

جمعرات 5 جنوری 2017 20:48

کراچی ،سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) کراچی میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیاہے لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے خشک میوہ جات عام شخص کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بادام، کاجو ،پستے اور مونگ پھلیاں سردیوں کی سوغات یہ خشک میوہ جات خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد کے حامل بھی ہیں لیکن ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو دیکھنے کی حد تک محدود کردیا ہے خصوصا چلغوزے توبالکل ہی نایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دکاندار کہتے ہیں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ان کے کاروبار کے لئے منفی ثابت ہورہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے موسم سرما کی سوغات سے لطف اندوز ہونے کے لئے موسم ٹھنڈا اور جیب گرم ہونی چاہیئے جو عام آدمی کے بس میں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :