صحبت پور،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ،سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کی شرکت،

جمعرات 5 جنوری 2017 23:01

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور (رجسٹرڈ) کے نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خاص الحاج ظفراللہ خان جمالی رکن قومی اسمبلی ،سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان تھے ۔تقریب میں ، سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر صحبت پورآغاشیرزمان خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام حسین باجوئی ، ڈویژن بھر سے صحافیوں ، سیاسی سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں ، معزیزین و معتبرین علاقہ، شہریوں اور دیگر افسران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی نے نئے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔حلف لینے والوں عہدیداروں میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جمل خان بلوچ ، چیئرمین لیاقت علی گولہ ، جنرل سیکرٹری سردارعلی بنگلزئی ودیگر عہدیداروں نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک پُروقارتقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم پاکستان الحاج ظفراللہ خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا بڑاستون ہے۔

اس دورجدید میں صحافت بہت اہم کردار اداکر رہا ہے۔میں نے اپنے دوراقتدار میں صحافت کو بہت اہمیت دی۔صحافت اور صحافی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔صحافی اپنے قلم اورکیمرے کے ذریعے عوام کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں میر جعفرخان جمالی ، ذوالفقار علی بھٹو، اور نواب محمد اکبر خان بگٹی میرے پسندیدہ شخصیت تھے۔

سی پیک منصوبے کے نصیرآباد روٹ کیلئے نصیرآباد کے ہر حلقے کا منتخب صوبائی نمائندہ اسمبلی میں آواز اُٹھائے۔سی پیک روٹ ہمارے علاقے سے بھی گزرنی چاہیئے۔مجھے عوام کی مفادات عذیز ہیں سیاست میں میں نے عوامی مسائل کو ترجیہی دی ہے۔صحبت پور کے علاقے میں روڈ، گریڈاسٹیش، گیس جیسے سہولیات عوام کو دی ہیں۔صحبت پور ابھی نیا ضلع بنا ہے ۔ عوام کی مفادات کو مدنظررکھ کر ضلع کا کیس واپس لیا مجھے عوام بہت عزیز ہیں۔