دی لیکسی کن سکول نے تیسری مرتبہ بیڈ منٹن کا ڈویژنل چیمپئن بن کر ہیٹرک مکمل کر لی

جمعہ 6 جنوری 2017 19:13

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) ہری پور کا معروف تعلیمی ادارے دی لیکسی کن سکول کا شاندار، مسلسل تیسری دفعہ بیڈ منٹن کا ڈویژنل چیمپئن بن کر ہیٹرک مکمل کر لی۔ معروف ماہر تعلیم قاضی محمد سلیم نے کہا ہے کہ صر ف تعلیمی سرگرمیوں پر ہی نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیتے ہیں، انشاء الله آئندہ سال میں تعلیم و کھیل دونوں شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہری پورکے معروف تعلیمی ادارے دی لیکسی کن سکول کے طلبہ عماد علی اور احسن علی نے ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں بیڈ منٹن مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے مسلسل تیسری دفعہ ڈویژنل چیمپئن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی جبکہ کرکٹ مقابلوں میں بھی دی لیکسی کن سکول کی ٹیم پورے ڈویژن میں سیکنڈ نمبر پر رہی، ادارہ کی شاندار کارکردگی پر زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے ادارہ کے سربراہ اور معروف ماہر تعلیم قاضی محمد سلیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی محمد سلیم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بچوں کو تعلیم سمیت ہر شعبہ میں ایک اچھا اور مفید شہری بنائیں، ہم صرف انہیں کتابوں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ انہیں کھیل کود کے بھی وسیع مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، مسلسل تیسری دفعہ ہمارے بچوں کا ڈویژنل چیمپئن بننا صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ہری پور کیلئے اعزاز کی بات ہے، انشاء الله مستقبل میں بھی اس سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :