ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دنیا سے گزرے تین سال مکمل ہوگئے

پیر 9 جنوری 2017 13:43

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دنیا سے گزرے تین سال مکمل ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو دنیا سے گزرے تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ساری زندگی دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی کے امن کیلئے سرگرم شہید افسر چوہدری اسلم کواس دنیاگئے تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ سندھ پولیس کے بہادر افسر9جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پردہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

شہید چوہدری اسلم نے 1963میں مانسہرہ کے علاقے ڈھوڈھیال میں پیدا ہوئے، جبکہ وہ ابتدائی تعلیم کے بعد کراچی منتقل ہوگئے، انہوں نے کراچی میں ہی گریجویشن کی اور پھر پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرلی۔چوہدری اسلم کا نام ان بہادر افسران میں شمار کیا جاتا تھا جن سے شہر بھر کے تمام دہشت گرد خوف کھاتے تھے، جبکہ چوہدری اسلم کی شہر کے لیئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :