شہباز تاثیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ، مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 15:03

شہباز تاثیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ، مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کےگھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر نے گذشتہ شب بیٹی کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز تاثیر نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا ایمی تاثیر رکھا ہے ۔ شہباز تاثیر کا کہنا تھا کہ ماں اور بچی دونوں صحتمند ہیں۔ شہباز تاثیر کی بیٹی کی پیدائش پر سب سے پہلے مروف اداکارہ ماورا حسین نے انہیں مبارکباد پیش کی جس کے بعد مبارکبادوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :