ریاستی مسائل کا حل اعلانات نہیں ‘ حکومتیں عملی اقدامات اٹھائیں ، آزاد کشمیر کے عوام مسائل کر گرداب میں دھنستے جا رہے ہیں ‘ دیہی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے، سردیوں میں بچے نمونیہ کی بیماری کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں

معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار خورشید بلوچ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 10 جنوری 2017 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) ریاستی مسائل کا حل اعلانات نہیں ، حکومتیں عملی اقدامات اٹھائیں ، آزاد کشمیر کے عوام مسائل کر گرداب میں دھنستے جا رہے ہیں ،دیہی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے، سردیوں میں بچے نمونیہ کی بیماری کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں ، طبی سہولیات کا نام و نشان تک نہیں ، گریبوں کے پا س ادویات کے پیسے نہیں ، اور سرکاری ادویات کسی غریب کو ملنا خواب بن چکا ہے، اس حوالے سے حکومت کو عملی قدم اٹھانا ہوگاان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار خورشید بلوچ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں طبی سہولیات کا نام ونشان ہے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو اگر بھاری مینڈیٹ دیا ہے تو ن لیگ اپنے آپ کو عوامی خدمت پر لگائے ورنہ آمد ہ الیکشن میں نشان عبرت بن جائیں گے ، بالخصوص دیہی علاقوں میں ڈسپنسریزمیں ادویات فراہم کی جائیں دیہی علاقوں میں غریب لوگ ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں ،اس لیے جو لوگ مشکلات کا شکار ہیں حکمرانوں سے روز محشر اس کا حساب ہو گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر پاکستانی حکومت سے فنڈز لینے اور ریاستی عوام کی خدمت کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :