Live Updates

سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ، سردار دوست کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید

رابطے سب کے ہیں ،حلقے کی عوام ، سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا ‘ سابق وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 10 جنوری 2017 20:53

سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ، سردار دوست کھوسہ کی پی ٹی آئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے ،رابطے سب کے ہیں لیکن حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد وقت پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میرے بڑے بھائی تحریک انصاف میں ہیں اور ان کی دعوت پر عمران خان 15جنوری کو جلسہ کرنے ڈیرہ غازی خان آرہے ہیں اس لئے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ شاید ہم تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہے ہیں،ایسا تاثر اور قیاس آرائیاں قطعاًبے بنیاد ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا فی الحال کسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ، کوئی بھی فیصلہ حلقے کی عوام اور سیاسی دوستوں کی مشاورت سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے لئے رابطوں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ رابطے سب کے ہیں لیکن فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور سیاست میں بے موسم فیصلے نہیں کئے جاتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات