2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے،اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری و نجی سکولوں میں فرق نہیں رہے گا، معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے

مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کااسلام آباد میں سکولوں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 11:58

2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے،اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے کہاہے کہ 2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے،اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری و نجی سکولوں میں فرق نہیں رہے گا، معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں سکولوں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں کا دورہ کرکے طالبات سے ملاقات کی۔ طالبات نے سکول آنے جانے میں ٹرانسپورٹ کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے بسوں کی درخواست کی اگلے دن ہی منظوری مل گئی۔

(جاری ہے)

2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جارہی ہے، پروگرام کے تحت تجربہ کار ماہر تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری و نجی سکولوں میں فرق نہیں رہے گا۔ معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مونٹیسوری کلاسز شروع کی گئی ہیں ۔اپنی حکومت کی مدت کی تکمیل پر اسلام آباد کو جدید سکولوں کا تحفہ دیں گے۔ توقع ہے کہ طلبہ طالبات تعلیمی میدان میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :