ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ‘خلیل طاہر سندھو
حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مالی امداد دی جائے گی جبکہ انہیں کرسمس گرانٹ سے فوری امداد کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں‘صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق
بدھ 11 جنوری 2017 13:06
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اقلیتی امور متاثرہ افراد کے گھروں میں گئے اور زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملتے ہوئے اشکبار ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ہر ممکن مالی امداد کی فراہمی کے لئے درخواست کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے تاہم اگر کسی کے پاس اس واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو وہ بغیر کسی دبائو میںآئے تحریری بیان جمع کرا سکتا ہے تاکہ واقعہ میں ملوث عناصر سزا سے نہ بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ چٹیانہ کے پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو کیس کے لئے مفت قانونی ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ زہریلی شراب میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے تک مبارک آباد کا دورہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شراب سے متاثرہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کے لئے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس متحرک ہیں جبکہ شدیدخطرہ کی حالت کی صورت میں مریضوں کو علاج کے لئے لاہور کے ہسپتال میں شفٹ کیا جا سکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈی سی آفس میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ زہریلی شراب کے واقعہ کے حقائق کاپتہ چلانے کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 20 دنوں میں اپنی تفتیشی رپورٹ مکمل کرے گی اورملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مالی امدادمتاثرہ خاندانوں کے دکھوں کا مداوا نہیں لیکن انہیںکسی طرح بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ارکان اسمبلی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ڈی پی او نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.