حکومت نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

حساس مقامات کے دورے کے دوران وائی فائی، موبائل ، انٹرنیٹ اور جی پی ایس کو لازمی بند رکھا جائے ، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایڈوائز

بدھ 11 جنوری 2017 14:44

حکومت نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) کیا اپ اپنی نقل و حرکت سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو ہوشیار ہوجائیے کیونکہ گوگل میپ اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال سیکیورٹی رسک بن گیا ہے ۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈوائزری جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوگلنگ اور سوشل میڈیا ایپلیکشنز استعمال کرنے والے اب ہوشیار اور خبردار ہوجائیں کیونکہ ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات اور تصاویر چند روز میں ہی عام ہوجاتی ہیں صورتحال کی نزاکت پرنیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی ہیں۔

جاری انتباہ میں خاص طور پر حساس مقامات پر جانے اور کام کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حساس مقامات کے اندر رہ کر تصاویر لینا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے حساس مقامات کے دورے کے دوران وائی فائی، موبائل ، انٹرنیٹ اور جی پی ایس کو لازمی بند رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

آٹو لوکیشن اپ ڈیٹ کا آپشن بندکردیا جائے ۔ صارفین اپنی موجودگی کی اطلاع گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں حساس مقامات کا دورہ اور رہائش پذیر افراد کی لوکیشن گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ٹیگ کرنا شدید سیکیورٹی مسائل پیدا کررہا ہے یہ احتیاط یقینا سوشل میڈیا کے رسیا افراد کے لیے الجھن کا باعث ہے مگر خیال رہے احتیاط میں ہی عافیت ہے ۔