Live Updates

شیخ رشید کا یو ٹرن، نعیم بخاری کیخلاف دیئے گئے بیان سے مکر گئے

نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی ،میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایا، وہ پی ٹی آئی کے وکیل ہیں ان سے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں،شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 16:10

شیخ رشید کا یو ٹرن، نعیم بخاری کیخلاف دیئے گئے بیان سے مکر گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایاتھا، پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف 20 کروڑ عوام کا حق ہے۔

نعیم بخاری پی ٹی آئی کا وکیل ہے۔ نعیم بخاری سے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہآرٹیکل 62 اور 63 تمام قوانین کی ماں ہے، 62 ایف میں کسی مزیدثبوت کی ضرورت نہیں۔ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔دھرنا دیں گے اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔

نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں نہ اس پر بات کی ہے نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم،انکے بچوں اور ہارون پاشا کا جواب دیکھ لیں تو پتہ چلے گا کہ ان کا جواب مختلف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید نے نعیم بخاری کے بارے بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے وکیل اسی طرح کیس لڑتے رہے تو ہم کیس ہار جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات