بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے 10ایکڑ زمین فراہم کی جائیگی،جعفر خا مندوخیل

ایک انسان کی خدمت پوری انسانیت کی خدمت ہے ،یتیموں کی کفالت اسلامی ،معاشرتی طورپر ہمارا فرض ہے ،مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کی پاکستان اور بیرون ملک خدمات خوش آئند ہیں ،وزیر ریونیو بلوچستان

بدھ 11 جنوری 2017 17:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر خا مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے ایجوکینشنل کمپلیکس کیلئے 10ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی ایک انسان کی خدمت پوری انسانیت کی خدمت ہے یتیموں کی کفالت اسلامی اور معاشرتی طورپر ہمارا فرض ہے ۔مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کی پاکستان اور بیرون ملک خدمات خوش آئند ہیں ۔

انہوںنے یہ بات منگل کو مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کے سربراہ لخت حسین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر ، ظاہر خان ناصر ، ڈاکٹر عبدالرحمان ، نواب خان مندوخیل ودیگر بھی موجود تھے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ سماجی خدمت عباد ہے مسلم ہینڈ انٹر نیشنل نے ملک اور بیرون ملک جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اس سے غریب اور یتیم بچوں کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے یتیم کی کفالت انتہائی نیک کام ہے جس میں معاشرے کے ہرفرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جبکہ بلوچستان میں مسلم ہنڈ کے تمام منصوبوں کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ا س موقع پر مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کے سربراہ لخت حسین نے کہاکہ اس وقت مسلم ہنڈ پاکستان سمیت 36ممالک میںخدمات سر انجام دے رہا ہے بلوچستان میں 2008اور 2010کے ہولناک زلزلوں کے بعد مسلم ہینڈ نے یہاں کے عوام کی بھر پور خدمت کی اور گزشتہ 5سالوں سے ہمارا ارادہ تھا کہ یہاں ایک جدید طرز کا ایجوکیشنل کمپلیکس بنایا جائے لیکن سابقہ ادوار میں رابطہ کرنے کے باوجود زمین نہیں فراہم کی گئی لیکن گزشتہ دونوں لندن میں نعمت اللہ ظہیر سے ملاقات کے دوران انہوںنے خواہش کا اظہار کیاتھاکہ میں کوئٹہ آؤں اور یہاں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کروں انہی کی دعوت پر کوئٹہ آیا ہوں اور یہاں تعلیم کے علاوہ صحت کے شعبے میںبھی خدمات سرانجام دی جائینگی لخت حسین نے ایجوکیشنل کمپلیکس کے لئے زمین دینے کے اعلان پر صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر مندوخیل کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :