وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بینکنگ و مالیاتی شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کے رجحانات اور اصلاحاتی اقدامات کیلئے جائزہ اجلاس

بدھ 11 جنوری 2017 17:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) بینکنگ و مالیاتی شعبہ میں نئی ٹیکنالوجی کے رجحانات اور اصلاحاتی اقدامات کے جائزہ کیلئے ایک اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے وفاقی وزیر کو پاکستان کے بینکنگ شعبہ میں ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات اور اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی جدتیں پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہیں۔ اجلاس میں بڑے اقتصادی اشاریوں کی صورتحال بھی زیر غور لائی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی اشاریے استحکام کو ظاہر کر رہے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور سٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :