گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی78برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

گورنرسندھ کوسینے کی تکلیف اورسانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیا،ہسپتال میں سعیدالزمان صدیقی انتقال کرگئے۔ترجمان گورنرہاوس،وزیراعظم نوازشریف کاگورنرسندھ کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 17:45

گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی78برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی 78برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔ترجمان گورنرہاوس نے بتایا کہ گورنرسندھ سعیدالزماں صدیقی علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ گورنرسندھ کوسینے کی تکلیف اورسانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ جہاں پرسعیدالزمان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان گورنرہاوس نے گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی نے 11نومبر2016ء کوگورنرسندھ کے عہدے کاحلف اٹھایاتھا۔جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی 31ویں گورنرسندھ تعینات کیے گئے تھے۔وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سیاسی و سماجی رہنماوں نے گورنرسندھ کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ سعید الزمان صدیقی یکم دسمبر1937ء کوبھارت میں پیداہوئے۔1954میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی تعینات رہے۔

متعلقہ عنوان :