بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ سینٹ کے ارکان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 11 جنوری 2017 18:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امتحان کے طریقہ کار کو بہتر بنائے بغیر شفاف ملازمتوں کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سنجیدہ معاملہ سے ملازمتیں پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہیں دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کرکے چھان بین کرائی جائے۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کا نظام کامیاب نہیں رہا۔ اس مسئلے کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کی بجائے امیدواروں کی قابلیت جانچنے کا معیار طریقہ کار اختیار کیا جائے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ این ٹی ایس کے ٹیسٹ کے نام پر امیدواروں سے کروڑوں جمع کرلئے گئے اس معاملے پر ہم نے ماضی میں بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اب بھی اسے کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ بلوچستان میں 64 آسامیوں کے لئے ہزاروں درخواستیں جمع ہوئیں۔ امیدواروں سے فیس کے نام پر رقم بٹوری گئی‘ یہ بہت بڑا ظلم ہے۔ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ اب ملازمت بھی پیسے سے ملتی ہے۔ غریب امیدواروں پر ملازمت کے دروازے بند ہوگئے‘ قابلیت کی کوئی قدر نہیں رہی۔ معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا کوئی معیار نہیں ہے نہ ہی یہ میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں۔ اس ادارے کے سربراہ کی تو اپنی ڈگری جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا کوئی تو طریقہ کار ہونا چاہیے۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو ملازمت کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔ این ٹی ایس پیسہ بٹورنے کا ذریعہ ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غریب کے بیٹے پر اب ملازمت کے دروازے بند ہو چکے ہیں، عام آدمی اخراجات کیسے پورے کر سکتا ہے۔ ٹیسٹ ضرور ہونا چاہیے لیکن ان کی اتنی بھرمار نہیں ہونی چاہیے۔ سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ این ٹی ایس کاروبار بن چکا ہے اس نظام میں بہت خرابیاں ہیں اس کی نگرانی کا کوئی طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.