نوازشریف ہندئوں کی مقدس عبادتگاہ کٹاس راج مندر کا دورہ ، اسکی تزئین وآرائش اور مرمت کے منصوبوں کا افتتاح کرنے والے پہلے وزیراعظم

اقلیتی رہنمائوں نے کٹاس راج مندر کا دورہ کرنے اور اسکی تزئین وآرئش کے منصوبے کا افتتاح کرنے پر وزیراعظم کا شکر یہ ادا کیا

بدھ 11 جنوری 2017 18:47

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنھوںنے ہندئوں کی مقدس اور تاریخی عبادتگاہ کٹاس راج مندر کا دورہ کرکے اسکی تزئین وآرائش اور مرمت کے کام کے منصوبے اور سہولیات کی فراہمی کے افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف ،چیئرمین متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق ،چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال،اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا اور ڈاکٹر درشن لعل،سکھوں کی بندھک کمیٹی کے سربراہ سردار تاراسنگھ اورکیتھولک عیسائیوں کے بشپ الیگزینڈر جان ملک بھی موجود تھے جنھوںنے کٹاس راج مندر کا دورہ کرنے اور اسکی تزئین وآرئش کے منصوبے کا افتتاح کرنے پر وزیراعظم کا شکر یہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ وہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور اس ملک میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو ،سکھ ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں تمام کو بنیادی حقوق حاصل ہیں ،پاکستان کے آئین میں بھی اقلیتوں کو انکے مکمل حقوق دیئے گئے ہیں ہم سب کو پاکستان میں اتحاد ویکجہتی اور تعمیر وترقی مذہبی ہم آہنگی کیلئے کوششیں کرنی ہونگی۔اس موقع پر وزیراعظم کو صدیق الفاروق اور اقلیتی رہنمائوں نے کٹاس مندر کی تاریخ اور ہندو مذہب کیلئے اسکی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ یہاں بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے ہندوئو ں کے مقدس مقام امرت جل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :