زرعی پیداوار میں کمی ہورہی ہے، موجودہ صورتحال میں کھاد سے سبسڈی ختم کرنا درست نہیں،پانامہ کیس میں بڑے وکلاء پیش ہورہے ہیں،دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے،عدالت میں پی پی پی کا وزیراعظم پیش ہوسکتا ہے تو موجودہ وزیراعظم کیوں نہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں کمی ہورہی ہے، اس صورتحال میں کھاد سے سبسڈی ختم کرنا درست نہیں،پانامہ کیس میں بڑے وکلاء پیش ہورہے ہیں،دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے،عدالت میں پی پی پی کا وزیراعظم پیش ہوسکتا ہے تو موجودہ وزیراعظم کیوں نہیں پیش ہوسکتے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا وزیراعظم اگر عدالت میں پیش نہ ہوتا تو مسئلہ بن جاتا ہے،پی پی پی کا وزیراعظم اگر عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو موجودہ وزیراعظم کیوں نہیں ہوسکتا۔…(خ م+وخ)