ابھی اسلامی ممالک کی فوج بنی نہیں ‘ سربراہی سے متعلق افواہیں اڑانا حکومت کی چال ہے‘حکومت ایسی باتوں سے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے،پروپیگنڈا بہت غلط ہے

معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ ابھی اسلامی ممالک کی فوج بنی نہیں تو اس کی سربراہی سے متعلق افواہیں اڑانا حکومت کی چال ہے‘حکومت ایسی باتوں سے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر فورس کو اکٹھا کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ سابق آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اسلامی ممالک کی فوج بنی نہیں سربراہی سے متعلق افواہیں اڑانا حکومت کی چال ہے۔ یہ پروپیگنڈا بہت غلط ہے۔ حکومت ایسی باتوں سے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :