بہت جلد بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبائی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کا عزم خوش آئند ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کا بیان

بدھ 11 جنوری 2017 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بہت جلد بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبائی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کا عزم خوش آئند ہے ، سی پیک میں بلوچستان کے 12 منصوبوں کی شمولیت پر نواب ثناء اللہ زہری صوبے کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبے کی حقیقی ترقی و خوشحالی اور احساس محرومی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان میں بدامنی کے بادل چھٹ چکے ہیں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے ، خطے کے عظیم منصوبے سے بلوچستان میں انقلابی دور کا آغاز ہونے والا ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے دنیا بھر سے سرمایہ دار اور ممالک ون بیلٹ روڈ منصوبے کا حصہ بن رہے ہیں جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کا ہوگا ، صوبائی کابینہ کیاجلاس کے فیصلوں سیگوادر کے عوام کے مستقبل کے حوالے سے قانون سازی کے لئے کمیٹی کی تشکیل اچھی پیش رفت ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدوں کی بتدریج تشکیل کررہی ہے صوبے کے عوام کا اہم مسئلہ مردم شماری پر بھی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں غور سیاسی جماعتوں میںیکجہتی کا باعث بنے گا حساس مسئلہ پر سیاسی جماعتوں کا متفقہ رائے تحفظات و خدشات کے خاتمے کے لئے ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :