سکھر،15ویں FK'sتائیکوانڈوچیمپیئن 2017 لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں انعقاد

بدھ 11 جنوری 2017 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) 15ویں FK'sتائیکوانڈوچیمپیئن 2017 لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی، مذکورہ ایونٹ پلیئرز و آفیشلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

(جاری ہے)

ایونٹ میں بہترین کارکردگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین تائیکوانڈو کلب نے پہلی,پرنس تائیکوانڈو کلب نے دوسری،اسٹرونگ تائیکوانڈو کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مذکورہ ایونٹ کے آرگنائزنگ کلب FK's تائیکوانڈو کلب نے جیتنے کے باوجود خیر سگالی کے طور پر اپنی پوزیشن سے دستبردار ہوگئے، مذکورہ ایونٹ کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین ریحان ہاشمی تھے انکے علاوہ سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت،یوسی چیئرمین ہارون علی خان،سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کامران قمر قریشی، خزانچی سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن عثمان فراز،نورحس، فصیح کے علاوہ آفیشلز و شائقین کی بڑی تعداد ایونٹ دیکھنے موجود تھی، اس موقع ہر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین ریحان ہاشمی نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چائیے تاکہ کھلاڑیو خو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوں یہی کھلاڑی آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی.بعدازاں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :