ناظم اعلیٰ پشاورنے نقشوں کے برعکس تعمیرات فوری مسمار کرنے کے احکامات جاری کردئیے

بدھ 11 جنوری 2017 21:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کی زیر صدارت ٹائون تھری بی سی اے کا اجلاس منعقد ہواجس میں ٹی ایم او ٹائون تھری میاں انیس الرحمان ‘ ٹی او آر ہدایت اللہ ‘ اے ٹی او حبیب الرحمان ‘ڈسڑکٹ ممبروفوکل پر سن برائے ٹائون تھری محمد آصف اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بی سی اے ٹائون تھری کی گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ اجلاس میں متعدد قواعد و ضوابط پورے ہونے کے بعد نقشوں کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ بی سی اے نقشوں کے مطابق تعمیرات ممکن بنائے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات میں کمی بیشی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسی وقت غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں انہوں نے تنبیہ کی کہ وہ وقتا فوقتا اس سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات کی صورت میں متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر کیخلاف RSO کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے درخواست جمع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر نقشوں پر فیصلہ کرنے اور نقشوں کی منظوری یا نہ منظوری سے درخواست ہندہ کو آگاہ کیاجائے انہوں نے ٹائون تھری کے تمام علاقوں سے تمام ملبہ جلد سے جلد ہٹانے اور تعمیرات کی صورت میں سڑکوں یا راستہ پر ملبہ ڈالنے والو ں کے خلاف بھی سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ‘ انہوں نے دو ہفتوں میں تمام ایسے پلازوں جس میں پارکنگ کی بجائے دکانیں یادیگر کاروباری سرگرمیاں ہورہی ہو کی مکمل تفصیل طلب کرتے ہوئے 15 دن بعد جلاس طلب کرلیا -