ضلع کچہری اسلام آباد میں بار انتخابات کی گونج،وکلاء مقدمات کی پیروی کے بجائے الیکشن کی گہماگہمی میں مصروف
بدھ 11 جنوری 2017 21:19
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار کونسل کے سالانہ انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی وکلاء کی توجہ مقدمات کی پیروی کے بجائے الیکشن تیاریوں کی جانب لگ گئی ،اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری کو منعقد ہونگے، بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لیے چوہدری احمد پدانہ اور نوید حیات ملک کے مابین مقابلہ ہے جبکہ نائب صدر کے لیے غلام مرتضی وٹو، شکیل اعوان اور رفیق الرحمن سنجرانی مدمقابل ہیں.
بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری محمد نصیر اور چوہدری طلت محمود کے مابین مقابلہ ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے خرم بشیر اور دلاور خان مدمقابل ہیں. بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فائنانس آصف گوندل، سیکرٹری لائبریری بشارت حسین شاہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے دس میں سے دو ممبران راجہ شیراز احمد جنجوعہ اور مطلوب حسین بھی منتخب کر لیے گئے ہیں. چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 کا انعقاد 14 جنوری کو ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے کل ووٹرز کی تعداد تین ہزار 641 ہی. الیکشن بورڈ کی جانب سے تمام امیدواران کو اپنے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد تمام امیدواروں کے بینرز اتر دیے گئے ہیں، تاہم بورڈ نے انتخاب لڑنے والے امیدواران پر ووٹرز کو ناشتہ کرانے اور کھانا کھلانے پر پابندی عائد کر دی ہی. الیکشن بورڈ کے ممبر شازیہ سلیم اور راجہ آفتاب نے الیکشن کے لیے 20 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کے پورے عمل کو صاف شفاف اور پر امن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی. ۔حسن رضامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.