Live Updates

وزیراعظم کا 180ارب کا پیکج بھی لودھرںمیں دئیے گے کسان پیکج کی طر ح فراڈ کے سوا کچھ نہیں‘ اعجاز احمد چوہدری

وفاقی حکومت کا کھادوں پر سبسڈی ختم کر نا ظالمانہ اقدام ہے ،اس ظالما نہ فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ‘ رہنما تحریک انصاف

بدھ 11 جنوری 2017 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا 180ارب کا پیکج بھی لودھرںمیں دئیے گے کسان پیکج کی طر ح فراڈ کے سوا کچھ نہیں ،وفاقی حکومت کا کھادوں پر سبسڈی ختم کر نا ظالمانہ اقدام ہے ، پی ٹی آئی اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کر تی ہے کہ اس ظالما نہ فیصلے کو فوری واپس لے ،شریف فیملی کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے قوم سے جھوٹ بولنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ، (ن) لیگ نے اپنے دوراقتدار میں جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کے سو ا قوم کو آج تک کچھ نہیں دیا ، حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران سرکاری وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، شریف برادران قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آنے والی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات