شہر میںہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی مہم تیز کر نے کا حکم

دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے‘سید احمد مبین

بدھ 11 جنوری 2017 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیّد احمد مبین نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے حادثہ کی صورت میں ممکنہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے اس لئے دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے ۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہو ا ہے جس کے تحت تما م ٹریفک افسران سے لے کرٹریفک وارڈنز تک تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل میں شعور پیدا کر نے اور سٹرکوں پر آگاہی دینے کے حوالہ سے سرگرم عمل ہیں۔

آج سب سے زیادہ ضروری ہے کہ نوجوان نسل میں دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی پابندی کروائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تمام فورس کو شہریوں کو آگاہی دینے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ مکمل عمل درآمد کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت جرمانہ بھی کیا جاتا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قوانین پر عمل درآمد کرنے کا احساس ہو ۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر کئی شہری شدید زخمی بلکہ بعض جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔