خورشید شاہ کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ ، سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

بدھ 11 جنوری 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کرکے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور وہاں پررکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ایران ایمبسی اسلام آباد گئے۔

انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات سے دلی افسوس ہوا ہے اور یقینا یہ ان کے خاندان ، ایرانی عوام اور مسلم امہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدائے بزرگ و برتر سے دعا گو ہوں کہ وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔