وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کا نیشنل پریس کلب کو 465 کتابوں کا تحفہ

بدھ 11 جنوری 2017 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے نیشنل پریس کلب کو وزارت کی جانب سے 465 کتابوں کا تحفہ دیا۔ ان کتب میں مقالات سیرت، رہنمائے حج، اہم ہدایات برائے حج و عمرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا تھا اور نومنتخب عہدیداران کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی تھی اس موقع پر انہوں نے وزارت کی طرف سے نیشنل پریس کلب کو کتابوں کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

وزارت کی طرف سے 465 کتابوں جن میں مقالات سیرت کی 65، رہنمائے حج کی 200اور اہم ہدایات برائے حج و عمرہ کی 200 کتب شامل ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر عہدیداران نے سردار محمد یوسف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے لائبریری کے لئے دیئے گئے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔