وزیر اعظم 9ماہ میں رزق حلا ل کے متعلق کوئی جواب نہیں دے سکے‘ خرم نواز گنڈا پور
پاکستان کے مسائل موٹرویز کی تعمیر سے نہیں ایماندارسیاسی قیادت سے حل ہونگے ‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
بدھ 11 جنوری 2017 21:45
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں ایسا جسٹس سسٹم چاہیے جو کسی کی حیثیت کو پیش نظر رکھے بغیر انصاف کرسکے،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون، پانامہ لیکس اور نیوز لیکس پر انصاف نہ ہونے کے باعث ثابت ہوگیا کہ موجودہ نظام بڑے چوروں کو تحفظ دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کٹاس راج میں جو خطاب کیا وہ خطاب ان کے کانوں نے پہلے سنا لہذا وہ خود بھی اس پر عمل کریں، پاکستان کے سیاسی لیڈروں پر الزام تراشی اور قیمتیں لگانے کا کلچر میاں نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف نے متعارف کروایا،الزام تراشی کے ذریعے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر حملہ کیا اور 14بے گناہوں کی جانیں لیں، اور پھر شہداء کے ورثاء کو انصاف بھی نہیں ملنے دے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ قومیں قرض کی موٹرویز سے نہیں انصاف اور غیرت سے آگے بڑھتی اور باوقار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے بچوں کو اپنی جان کہنے والے وزیر اعظم نے انہیں بچوں کی تعلیم، صحت کے پیسے سے اپنے 3بچوں کے لیے لندن میں اربوں روپے کے محلات خریدے، وزیر اعظم کو پاکستان کے غریب بچوں کا خیال ہے تو پھر لوٹ مار کی ساری دولت واپس لائیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.