29جنوری کا جلسہ کراچی سمیت پاکستان کے مسائل کے حل کی نئی راہیں متعین کریگا، سید مصطفی کمال

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کاایک اہم ا جلاس پاکستان ہائوس میںمنعقد ہوا جس کی صدرات پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال او رصدر اینس قائم خانی نے کی۔ اجلاس میں 29جنوری کو ہونے والے جلسے عام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور تنظیم سازی کو بہتر سے بہتر انداز میں وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ کراچی سندھ اور ملک بھر میں اپنا کردار داد ا کرنا ہے ۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29جنوری کا عوامی جلسہ ایم جناح روڈ تبت سینٹر کے مقام پر منعقد کیا جائے گا اور کراچی سمیت ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لئے مزید فیصلے کئے گئے۔پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ 29جنوری کا جلسہ کراچی سمیت پاکستان کے مسائل کے حل کی نئی راہیں متعین کریگاجس میںپاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوںکے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرکے وطن پرستی کا واضح پیغام دیں گے کہ پاکستان بنانے والوںنے پاکستان بنانے کی جدوجہد میں لاکھوں قربنایاں دی تھیں اب پاکستان کی سا لمیت اور عوام کی فلاح وبہود کیلئے جدوجہد کریں گی.۔