سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا محمد عباس بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سابق امیر اور سابق رکن مرکزی شورٰی جماعت ا سلامی محمد عباس بٹ انتقال کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ، نائب امراء پروفیسر خورشید احمد، میاں محمد اسلم ، حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور نے محمد عباس بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے محمد عباس بٹ مرحوم کی غلبہ دین کے لیے گرانقدر کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ملک میں نفاذ اسلام کے لیے جدوجہد کی ۔

متعلقہ عنوان :