خادم اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بحریہ سکول گوادر کی بنیا د رکھی گئی:رانا مشہود

خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے ، یہ فلیگ شپ پراجیکٹ گوادر کے بچوں کیلئے انہول تحفہ ہے دانش سکولوں اور انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے پنجاب حکومت کا تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوںکو شامل کرنے سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے، پنجاب بڑا بھائی بن کر دکھا رہا ہے، صوبائی وزیر تعلیم کا خادم پنجاب بحریہ سکول گوادر سے متعلق اجلاس سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر بحریہ ماڈل سکول گوادرکی بنیاد رکھی گئی۔خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے۔ خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو کہ گوادر کے بچوں کیلئے انمول تحفہ ثابت ہو گا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولوں اور انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔ پنجاب بڑا بھائی بن کر دکھا رہا ہے۔سی پیک منصوبے کی بدولت گوادر میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برادر صوبہ تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ’’خادم پنجاب ماڈل سکول گوادر‘‘ منصوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس میں نیول کموڈور اکبر نقی، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ، مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز خیرات حسین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول گوادر کی تعمیر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

خادم پنجاب بحریہ ماڈل سکول میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ٹریننگ دے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادرمیں تعمیر ہونے والے خادم پنجاب ماڈل سکول کے منصوبے پر اعلیٰ معیار کا کام یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کوبھی شامل کیا ہے اور حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادرمیں تعمیر ہونے والے خادم پنجاب ماڈل سکول کے منصوبے پر اعلیٰ معیار کا کام یقینی بنایا جائے گا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :