مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائسید غوث علی شاہ کاگورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے گورنر سندھ وسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اعلیٰ پائے کے قانون داں ہونے کے ساتھ اچھے انسان تھے،وہ میرے ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں،سید غوث علی شاہ نے مزید کہا کہ سعید الزماں صدیقی میرے بھائیوں کی طرح تھے ،ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کے لئے کام کررہے تھے ،پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر کے سعید الزماں صدیقی نے اپنے حلف سے پاسداری کا ثبوت دیا ،ان کی وفات سے خلاء پیدا ہو گیا ہے،سید غوث علی شاہ نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔