رواں سال حج آپریشن کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں گے، وفاقی سیکرٹری

بدھ 11 جنوری 2017 22:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سرکاری اور نجی حج کمپنیوں کا نمائندہ وفد رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریگا اس سال حج آپریشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں گے، اس ضمن میں گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین حاجی ثناء اللہ خان ،ْخیبرپختونخوا کے چیئرمین حاجی مسعود شنواری ،ْ سندھ کے چیئرمین یاروعباس ،ْ بلوچستان کے چیئرمین حاجی جمال ترکئی ،ْ پنجاب کے چیئرمین طالب حسین ،ْ سینئر عہدیدار وحید اقبال بٹ ،ْعابد پرویز اعوان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام کو ہوپ کے زیر نگرانی سعودی عرب میںپرائیویٹ حج سیکٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس میں اسی ماہ سرکاری و پرائیویٹ حج کمپنیوں کے وفد کی سعودی عرب روانگی کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیا وفافی سیکرٹری نے ہوپ کے زیر نگرانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کے حج آپریشن کو کامیاب بنانے کے اقدام کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :