حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں،خورشید شاہ

یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ اخر حکومت کس مقصد کیلئے زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،بیان اپوزیشن لیڈر کا گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر دکھ کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دینے کیلئے پہلے کسان پیکج کا اعلان کیا اور پھر کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے کسان دشمنی کا بد ترین ثبوت دیا،سبسڈی واپس لیکر کاشتکاروں سے دھوکہ کیا گیا جو پہلے ہی شدید بدحالی کا شکار ہیں۔

بدھ کے روز اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں اور حکومت کے ان منفی اقدامات سے زراعت کے پیشے کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابستہ انڈسٹری بھی تباہ ہو جائے گی اور پھر ہم بھیک مانگ کر گندم ، کاٹن اور دیگر اجناس ا مپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ اخر حکومت کس مقصد کیلئے زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہ حکومت کی ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے اس وقت زرعی ترقی کی شرح صفر ہو چکی ھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسان دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے ورنہ پاکستان پیلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے زراعت مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔ اور یہ احتجاج پارلیمنٹ کے اندربھی ہوگا اور باہر بھی اور ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ ملک کا وہ شعبہ تباہ ہ جائے جس سے ہمارے ملک کی اکثریت وابستہ ہے اور جو ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔

ضابطے کے تحت ہی دی جائیںاوریہ بھی واضح کیا جاے کہ تجویز سے ٹیکس وصولیوں اوردیگر تجارتی شعبوں پر کیا اثر پڑے گا۔دریں اثناء سید خورشید احمد شاہ نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :