لاہور، محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کا سرگنگا رام ہسپتال کا دورہ

ہسپتال کا ویسٹ مینجمنٹ سیکشن چیک کیا ،ویسٹ کو تلف کرنے کے حوالے سے ہدایات

بدھ 11 جنوری 2017 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کا سرگنگا رام ہسپتال کا دورہ،ہسپتال کا ویسٹ مینجمنٹ سیکشن چیک کیا اور ویسٹ کو تلف کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کے چیئرمین شہباز جٹ ،ڈائریکٹر نصرت ناز،نسیم الرحمان شاہ،ڈسٹرکٹ آفیسر انجم ریاض اور فیلڈ انسپکٹرز کے ہمراہ سر گنگا رام کا دورہ کیااورہسپتال کی وارڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کولڈ سٹور روم اور ہسپتال کا ویسٹ مینجمنٹ ایریا چیک کیا اور ویسٹ کو تلف کرنے کے حوالیسے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمیں تحفظ ماحولیات شہباز جٹ کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں سے نکلنے والا فضلہ کباڑیوں تک کیسے پہنچتاہے اس کا پتہ چلانے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہے تاکہ اس مافیا کو ختم کیاجاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ چلڈرن اور شالیمار ہسپتال کے علاوہ باقی تمام ہسپتالوں میں انسنریٹر لگانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہسپتالوں کے اندر ہی فضلے کو تلف کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :