اسلام آباد ہائی کورٹ ، معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو امداد کی فراہمی کی درخواست پر متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب

بدھ 11 جنوری 2017 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمولی جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی و مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ ، وزارت اوورسیز پاکستانی ، وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ احکامات گزشتہ روز ڈاکٹر فرحت جاوید ہاشمی کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کئے۔