ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے آل پاکستان انٹرورسٹی (بوائز) بیڈمنٹن زون ایچ چیمپئن شپ کا افتتاح

بدھ 11 جنوری 2017 23:03

سکھر۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے اسپورٹس سیکشن کے زیرِ اہتمام آل پاکستان انٹرورسٹی (بوائز) بیڈمنٹن زون ایچ چیمپین شپ کا افتتاح ہو گیا۔ افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی خیرپور سید امجد علی شاہ اور وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کیا۔

چیمپیئن شپ میں میزبان شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے علاوہ سندھ یونیورسٹی جامشورو، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ٹیکنالاجی جامشورو، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز جامشورو، اسرا یونیورسٹی حیدرآباد، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جا، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنسز اور ٹیکنالاجی نوابشاہ اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی سید امجد علی شاہ نے کہا کہ اسپورٹس انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جوش و جذبے سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اسپورٹس کردار سازی میں بھی بہتر کردار ادا کرتا ہے۔ اسپورٹس انسانی صحت کے علاوہ، ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتا ہے۔

ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ جوش و جذبے سے سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے یہ سرگرمیاں جاری ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ محمد مراد پیرزادہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان ایک شو میچ بھی کھیلا گیا۔

متعلقہ عنوان :