صوبائی مشیراطلاعات سردار رضابڑیچ کا گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعیدالزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

سعید الزمان صدیقی نے ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر انصاف فراہم کیا اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :