سینیٹ میں بیرون ملک سے رقوم واپس لانے والوں کیلئے ممکنہ عام معافی کی سکیم سے متعلق تحریک التواء بحث کیلئے منظور کرلی راحیل شریف کی سعودی اتحادی افواج کی سربراہی سنبھالنے اور شکیل آفریدی کے خلاف مقدمے کے حوالے سے مشیر خارجہ کے بیان سے متعلق تحریک التواء واپس

جمعرات 12 جنوری 2017 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سینیٹ میں بیرون ملک سے رقوم واپس لانے والوں کے لئے ممکنہ عام معافی کی سکیم سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی گئی جبکہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں اتحادی افواج کی سربراہی سنبھالنے اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف مقدمے کے حوالے سے مشیر خارجہ کے بیان سے متعلق تحریک التواء واپس لے لی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے ایجنڈے میں سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں اتحادی افواج کی سربراہی سنبھالنے سے متعلق تحریک التواء سینیٹر اعظم سواتی نے واپس لے لی جبکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف مقدمے کے حوالے سے مشیر خارجہ کے بیان سے متعلق سینیٹر حمد اللہ نے اپنی تحریک التواء واپس لے لی۔بیرون ملک سے رقوم واپس لانے والوں کے لئے ممکنہ عام معافی کی سکیم سے متعلق سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ منگل کو اس پر دو گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔