سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 13 جنوری 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے گورنر سندھ و سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی اصول پسند انسان تھے، انہوں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان ملک قوم کی خدمت کی اور حق وصداقت کی سربلندی کیلئے کام کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اہل خانہ سے سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے ان کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔