بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کردیا
کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ،’دنگل‘‘ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، عامر خان
جمعہ 13 جنوری 2017 23:09
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر نئی فلم کے ساتھ باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنانے والے عامر خان کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’’فلم فیئرایوارڈ‘‘ میں’’دنگل‘‘ میں ادکاری کے زبردست جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کی کٹیگری میں نامزد کیا ہے، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب ایوارڈ شو میں شرکت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ فلم ’’دنگل‘‘ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.