قندھار دھماکے میں زخمی حامدکرزئی کے کزن ہاشم بھارت میں انتقال کرگئے

چھ روز زتک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہاشم کرزئی اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے،کرزئی خاندان

پیر 16 جنوری 2017 14:56

قندھار دھماکے میں زخمی حامدکرزئی کے کزن ہاشم بھارت میں انتقال کرگئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) قندھار خودکش بم دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالے سابق افغان صدرحامد کرزئی کے کزن ہاشم کرزئی بھارت میں انتقال کرگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرزئی خاندان نے ہاشم کرزئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہاشم کرزئی چندروز قبل قندھا رمیں ہونیوالے بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے بھارت کے ایک اسپتال میں منتقل کیاگیا تھا،خاندان کے مطابق چھ روز زتک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہاشم کرزئی پیرکی سہ پہر انتقال کرگئے،خاندان کے مطابق ان کی میت واپس افغانستان لانے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ ادھر گورنرقندھار کے ترجمان نے بھی ہاشم کرزئی کے انتقال کے تصدیق کی اورافسوس کا اظہار کیا،یادرہے کہ رواں ماہ دس جنوری کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پارلیمان کے قریب ہونے والے دو خودکش حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو ئے تھے جبکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی،یہ حملے اس وقت کیے گئے تھے جب ملازمین پارلیمنٹ کمپلیکس سے باہر نکل رہے تھے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہ عام شہری تھے جو پارلیمان میں کام کرتے تھے،جس جگہ دھماکے ہوئے وہاں متعدد قانون سازوں کے گھر بھی واقع ہیں اس علاقے کو کابل کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔

متعلقہ عنوان :