افسران پر دہری ذمہ داری ہے کہ وہ جس چیز کا حلف اٹھا رہے ہیں کل اس کا جواب دہ بھی ہونا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان کا تنظیم جریدہ آفسرایسو سی ایشن سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 16:52

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ آفسران پر دہری ذمہ داری ہے کہ وہ جس چیز کا حلف اٹھا رہے ہیں کل اس کا جواب دہ بھی ہونا ہے ، ایک ذمہ داری آفسران پر حکومتی منصب کی بھی ہے کہ وہ اپنا کام ایمانداری لگن ، جذبے اور عوام کی فلاح کے لیے کریں اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض ادا کرنے کی کوشش کریں ، تنظیم کے عہدے کا جو عہد کیا ہے اس کو بھی انجام دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز باغ میں تنظیم جریدہ آفسرایسو سی ایشن کی طرف سے تبدیل ہونے والے آفسران کی الوداعی ، نئے تعینات ہونے والے آفیسران کے استقبالیہ اور تنظیم کے خالی ہونے والے عہدے جن میں نگران اعلیٰ ،سنیئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کی تقریب حلف بردار ی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے کی جبکہ تقریب سے ضلع قاضی عبدالرحمٰن ، صدر تنظیم جریدہ ایسو سی ایشن سردار اکرام الحق ، سابق صدر تنظیم جریدہ سردار کبیر چغتائی ،ڈاکٹر سید سبطین عاشق، راجہ مقبول ، سردار ندیم سرور ، سید طاہر حسین شاہ ، راجہ معراج ، سردار محمد بشیر چغتائی ، ڈاکٹر شوکت قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ نے تنظیم کے تینوں عہدوں پر نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی خان نے کہا کہ آپ نے جو حلف لیا ہے اور اس کا عہد کیا ہے کہ ہم آفسران کے حقوق کی ادائیگی کے لیے اقدامات کریں گے وہاں پر فرائض کی ادائیگی بھی ضروری ہے ڈسٹرکٹ آفسران نے خود بھی قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی قانون پر عمل کروانا ہوتا ہے آفسران اپنے فرائض کو ایمانداری کیساتھ ادائیگی کریں اور اس کیساتھ اپنے حقوق کے لیے تنظیم کے لیے بھی کام کریں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفسران نے کہا کہ مرکزی تنظیم جریدہ ایسو سی ایشن نے آفسران کی فلاح و بہبود کے لیے جو اپنا ایجنڈا میں شامل کیا تھا پر پوری طرح عمل پیرا ہے مرکزی تنظیم نے حالیہ دنوں آفسران کے لیے گروپ انشورنس سے مراعات کا جو اعلان کیا ہے وہ خوش آئند ہے آفسرا ن کے ٹائم سکیل کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں وہ بھی آخری مراحل میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ آفسران اپنے حقوق کے لیے خود بات بھی نہیں کر سکتے نہ ہی وہ دوسری تنظیموں کیطرح احتجاج کر سکتے ہیں تنظیم کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ با ہم مشاورت کیساتھ جو ایجنڈا طے کیا جائے اس کے لیے سب نے مل جل کر کوشش کرنی ہوتی ہے ۔

فوٹو میل ہے ۔

متعلقہ عنوان :