کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،رینجرز کو اختیارات دیدیئے جائیں گے ،نثار کھوڑو

پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے،الیکشن لڑنے کے حوالے سے آصف زرداری کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا گھر سے بھاگنے والے گمشدہ بچوں کی تلاش بڑی کامیابی اور انسانیت کی خدمت ہے ، آج والدین کے لیے خوشی کا دن ہے ،صوبائی وزیرشمیم ممتاز کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 17 جنوری 2017 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سنیئرصوبائی وزیر نثاراحمدکھوڑو نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیاہے ۔سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کواختیارات ملنے چاہئیں۔

پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے۔ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا آصف زرداری کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا۔گھر سے بھاگنے والے گمشدہ بچوں کی تلاش بڑی کامیابی اور انسانیت کی خدمت ہے ۔ آج والدین کے لیے خوشی کا دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو کراچی پریس کلب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمیم ممتاز نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود نے والدین سے بچھڑے کراچی کے 7بچوں کو پنجاب سے بازیاب کرایا ہے ۔بچوں کی شناخت کے لیے والدین کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور بھجوایا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کے لیے محکمہ چائلڈ پروٹیکشن سندھ کام کررہا ہے ۔ایک سال میں 35بچوں کو والدین سے ملایا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو والدین سے ملانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

سندھ حکومت اپنے طور پر گھر چھوڑکر بھاگ جانے والے بچوں کیلئے ایک شیلٹر ہوم قائم کررہی ہے۔وفاقی حکومت چاروں صوبوں میں ایسا نظام وضع کرے کہ گمشدہ یا گھر سے بھاگنے والے بچوں کو ان کے والدین سے ملانا آسان ہو ۔انہوںنے کہا کہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ون ون ٹو پر اطلاع دی جائے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بچوں کی بازیابی شمیم ممتاز کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے ۔

گھر سے بھاگنے والے بچوں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔ معاشرے کی کچھ کمزوریوں کی وجہ سے بچے گھرچھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔اس طرح کے بچوں کیلئے کوئی سینٹر ہوناچاہئے جس میں ان کو رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دینگے ۔وفاق نے دوہری شہریت رکھنے والے افسر کے خلاف میرے احتجاجی خط پر کان نہیں دہرا تو احتجاج کے دیگر آپشن بھی موجود ہیں ۔

نثارکھوڑو نے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے مگر کچھ لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا آصف زرداری کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا افواہوں پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔انہوںنے کہا کہ مت سندھ نے کراچی آپریشن ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیاہے ۔سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کواختیارات ملنے چاہئیں۔جب آپریشن جاری ہے تو رینجرز کو اختیارات بھی دیدئیے جائیں گے ۔