پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون میں حصول انصاف کے لیے مظاہروں کا فیصلہ کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون میں حصول انصاف کے لیے مظاہروں کا فیصلہ کرلیا،کارکن روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے کرینگے۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے کارکن انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے روزانہ کی بنیاد کیے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہروں میں سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کے اہلخانہ بھی شریک ہونگے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مظاہروں کا مقصد حصول انصاف ہے حکمران ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔