ْپاکستان استقلال پارٹی کے چیئر مین ائیر مارشل (ر) اصغر خان کی97ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

منگل 17 جنوری 2017 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان استقلال پارٹی کے چیئر مین ائیر مارشل (ر) اصغر خان کی گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں 97ویں سالگرہ کا کیک کا ٹنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کا اہتمام استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء میں عدلیہ بچائو کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید قریشی ، این اے بٹ ، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان ، محمد یار خاں ڈاھاایڈووکیٹ ، ملک غلام قادر ، منظور بھٹی ، امتیاز رشید قریشی ، چودھری شاہد ، زاہد بشیر ، ملک سلیمان اعوان ایڈووکیٹ ، شہباز رشید قریشی سمیت دیگر موجود تھے ۔

سالگرہ کے موقع پر شرکاء نے ائیر مارشل ( ر) اصغر خان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ (بخت گیر)

متعلقہ عنوان :